اسلام پورہ،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر،22سالہ نوجوان جاں بحق

اسلام پورہ،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر،22سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے 22سالہ نوجوان کو ٹکر مارکر ہلاک کردیا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔بتایاگیا ہے کہ رفاعی کالونی تاج کمپنی کا رہائشی محمد فیصل کبابوں کی ریڑھی لگاتاتھا گزشتہ روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے تیز رفتاری کے باعث اس کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی پولیس کے مطابق ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسریکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -