سندر کے علاقے سے نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد 

سندر کے علاقے سے نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)خودکشی یا قتل،سندر کے علاقے سے نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی،پولیس کے مطابق سندر کے علاقے موہلنوال میں کھیتوں میں لگے درخت پر نامعلوم نوجوان کی جھولتی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا پولیس کے مطابق خودکشی یا قتل مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -