ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور 

ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، ڈی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس کاشمار دنیا کی بہترین فورسزمیں ہوتا ہے۔ایلیٹ فورس کا ہر جوان پنجاب پولیس کا فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈکوارٹرزوالٹن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت،ایم ٹی اوڈولفن، انچارجز ایلیٹ و مجاہد سکواڈاس موقع پرموجودتھے۔ ایس پی راشد ہدایت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ایلیٹ،ڈولفن، مجاہدسکواڈ،پی آر یو کی پرفارمنس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ لاہور پولیس کاروشن چہرہ ہیں۔دونوں یونٹس ٹیم ورک کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ اشفاق خان نے کہا کہ ایلیٹ پولیس پروفیشنل فورس ہے، تربیتی ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ایلیٹ فورس کے ریفریشر کورسز اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جھپٹناپلٹنا،پلٹ کر جھپٹنا ایلیٹ فورس کا طرہ امتیاز ہے۔جوانوں کی ڈیوٹیاں ہر ماہ تبدیل کی جائیں تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔ ہیڈکوارٹرزوالٹن آمد کے موقع پر ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنزکو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے دورانِ پٹرولنگ بروقت کارروائی عمل میں لاکر ڈاکو پکڑنے پر اقبال ٹاؤن ڈولفن ٹیم نمبر88اورپی آریو ٹیم نمبر 96 کو شاباش دی اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔انہوں نے صدر ڈویڑن ڈولفن ٹیم نمبر 346 کے جوانوں میں بھی تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔دوسری جانب معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے397 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے آغاز پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مزار حضرت میاں میر کا دورہ کیا۔اشفاق خان نے دربار حضرت میاں میر اور ملحقہ بازار کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی مغل پورہ سرکل عادل رشید اور انسپکٹر شیخ حماد اختر  نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،متعلقہ پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے دربار میاں میر کے داخلی راستوں پر زائرین کی چیکنگ و جسمانی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا۔اشفاق خان نیڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -