باٹا پور،نہر سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی

      باٹا پور،نہر سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں نہر سے 43 سالہ نامعلوم شخص کی ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی  تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں واقع بی آر بی نہر میں 43 سالہ نامعلوم شخص کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے لاش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردیا پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت کے لیے ورثا کی تلاش جاری ہے اس کی موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -