صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی و چوری کی درجنون وارداتیں، مزاحمت پر 40سالہ شخص زخمی

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی و چوری کی درجنون وارداتیں، مزاحمت پر 40سالہ شخص ...

  

 لاہور(کرائم  رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے 40سالہ شحض کو زخمی کر دیا جبکہ دیگر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے مین جی ٹی روڈ نزد باجوہ ہسپتال پر ڈاکووں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے موبائیل اور پرس چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے محمود احمد کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، نواب ٹاون میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور  خلیل کے گھر سے 2لاکھ نقدی و زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ہربنس ہورہ میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اشفاق کے گھر گھس کر 2لاکھ 35ہزار روپے نقدی۔موبائل فون اور گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔مسلم ٹاون میں فہیم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو پستول دکھا کر 1لاکھ 10ہزار اور موبائل فون۔نصیرآباد میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر یاسر سے4 لاکھ 95ہزار اور موبائل فون۔لاری اڈا میں ڈاکو منور سے 3 لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مناواں،مصطفی ٹاون،غازی آباد۔ لیاقت آباد سے گاڑیاں اور شفیق آباد۔گجر پورہ اور گلشن اقبال سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -