باغبانپورہ پولیس کی کارروائیاں،قتل کیس میں ملوث 2ملزم گرفتار 

باغبانپورہ پولیس کی کارروائیاں،قتل کیس میں ملوث 2ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم  رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے معمولی تلخ کلامی پر شہریوں کو قتل کرنے کے مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ قیصر عزیز نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فیکٹری چوکیداروقاص کو قتل کرنے والے فیکٹری کے منشی ملزم عدنان قادر کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم عدنان چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چوکیدار وقاص علی کو پمپ ایکشن سے فائر مار کر فرار ہو گیا تھا۔ملزم عدنان کی فائرنگ سے چوکیدار وقاص علی موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -