اقبال ٹاؤن،مون مارکیٹ سے نکاح والے دن 18 سالہ لڑکی غائب

اقبال ٹاؤن،مون مارکیٹ سے نکاح والے دن 18 سالہ لڑکی غائب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاون کے علاقے سے نکاح والے دن 18 سالہ دلہن اغوا ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ سے نکاح کے دن اٹھارہ سالہ لڑکی غائب ہوگئی، لڑکی کواغوا کیا گیا یا اپنی مرضی سے گئی؟تاحال معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی نکاح والے دن اقبال ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی، مغویہ کا نکاح تھا جسکے لیے بھائی نے پارلر کے باہر چھوڑا اور واپس آگیا،کچھ گھنٹوں بعد مغویہ کا نمبر بند ہوگیا، پارلر انتظامیہ کے مطابق مغویہ پارلرمیں آئی ہی نہیں اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ اہلخانہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے،جلد مغویہ کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -