بادمی باغ، بیوی کو تنگ کرنے پر شوہر نے اوباش نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

بادمی باغ، بیوی کو تنگ کرنے پر شوہر نے اوباش نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کر ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے بیوی کو تنگ کرنے پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا پولیس کے مطابق بادامی باغ پیکو روڈ ریلوے مال گودام میں تلخ کلامی پر امجد نامی مزدور نے 25سالہ سلطان کو چھریوں کے وار کر کے موقع پر قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم امجد کا کہنا ہے کہ سلطان میری بیوی کوتنگ کرتا تھااس وجہ سے سلطان کو قتل کیا مقتول سلطان 5 سال سے ایک گودام میں ملازم تھا مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا جبکہ ملزم ناروال کا رہائشی ہے۔

مزید :

علاقائی -