امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کی شرح بڑھ گئی

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کی شرح بڑھ گئی

  

اسلام آباد(اے پی پی):امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی  سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 632.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی عرصہ کے  مقابلہ میں 62.80 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 388.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال  کیاتھا۔ستمبر2020 میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 180.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گذشتہ سال ستمبرمیں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے  117.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح  میں گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طورپر31.08 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید :

کامرس -