ملتان، گندم کی اچھی پیداوار کیلئے یکم نومبر سے کاشت کی ہدایت

  ملتان، گندم کی اچھی پیداوار کیلئے یکم نومبر سے کاشت کی ہدایت

  

ملتان۔24اکتوبر  (اے پی پی): محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر تا30  نومبر تک ہے۔ 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50  کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے۔ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام اکبر19،غازی19،بھکر سٹار،فخر بھکر، اناج2017،زنکول2016،گولڈ2016،جوہر2016، بورلاگ2016، اجالا2016، آس 2011 کا شت کریں۔

 پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوؤں یا مستند ڈیلروں سے ان اقسام کا  بیج حاصل کیاجاسکتا ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج گریڈ کرائیں اور بیج کو بوائی سے قبل تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب 2 گرام فی کلو گرام بیج زہر  لگائیں۔ آبپاش علاقوں کی کمزور زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ، اوسط درجہ کی زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے  دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑجبکہ زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالی جائے۔

مزید :

کامرس -