کرشنگ کے آغاز کے باوجود  گنے کی قیمتیں مقرر نہ ہوسکیں 

کرشنگ کے آغاز کے باوجود  گنے کی قیمتیں مقرر نہ ہوسکیں 

  

پنگریو(این این آئی)سندھ میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اورمٹیاری شوگرمل نے باقاعدہ کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ مختلف اضلاع میں شوگرملوں کی چمنیاں لائٹ اپ کردی گئی ہیں اوریکم نومبر تک مزید کئی شوگرملیں کرشنگ شروع کردیں گی تاہم حکومت سندھ نے گنے کے نرخوں کانوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق گنے کے نرخ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت محمداسماعیل راہو کی صدارت میں چندروزقبل شوگر کین بورڈ کااجلاس نتیجہ خیزثابت نہیں ہوسکاتھا۔

، اس اجلاس میں شوگرمل مالکان گزشتہ سال سے دس روپے زائد 200 روپے فی من گنے کے نرخ مقرر کرنے کیلئے بضد رہے جبکہ سندھ آبادگاربورڈ نے کم ازکم225روپے فی من مقررکرنے کامطالبہ کیا جسے شوگرمل مالکان نے تسلیم کرنے سے انکارکردیا جس کے بعد صوبائی وزیرزراعت نے اعلان کیا کہ گنے کے نرخوں کامعاملہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔

مزید :

کامرس -