انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.31فیصد اضافہ ہو گیا

      انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.31فیصد اضافہ ہو گیا

  

 اسلام آباد(اے پی پی):انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 19.31 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان  بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو47.84 ملین  ڈالرکازرمبالہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19.31 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی  برآمدات سے ملک کو40.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔  جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم  5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گذشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں  0.56 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -