جنوبی کوریا، فائیوجی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد 70 لاکھ سے متجاوز

جنوبی کوریا، فائیوجی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد 70 لاکھ سے متجاوز

  

سیؤل (یواین پی) جنوبی کوریا میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد  7 ملین (70 لاکھ) سے تجاوز کرگئی۔وزارت سائنس و آئی سی ٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2019 ء میں ملک میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک کے آغاز سے اس کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو رواں سال جون کے آخر میں بڑھ کر 70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے آخر میں ملک میں فائیوجی موبائل نیٹ ورک کے 7.37 ملین (73 لاکھ 70 ہزار) سے زیادہ صارفین تھے جو مئی کے مقابلے میں 4 لاکھ 93 ہزار 101 زیادہ ہیں جبکہ ملک کے کل موبائل صارفین (69.6 ملین) کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال موبائل فائیوجی نیٹ ورک کے صارفین میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

جس کی وجہ سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے گلیکسی نوٹ 20 اور ایپل کے نئے آئی فون کا متوقع اجراء ہے۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں فورجی موبائل نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد 55 ملین سے زیادہ ہے جو کل موبائل صارفین کے 80 فیصد کے برابر ہے۔

مزید :

کامرس -