کراچی، ابودھابی اسٹیٹ کا افتتاح،کیک بھی کاٹا

کراچی، ابودھابی اسٹیٹ کا افتتاح،کیک بھی کاٹا

  

کراچی (این این آئی)آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی کی قیادت میں چیئرمین حکیم شاہ وائس چیئرمین شاکر فینسی, جنرل سیکریٹری طاہر سربازی,جوائنٹ سیکریٹری شعیب فاروقی،اور دیگر عہد یداران نے ابودھابی اسٹیٹ کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی کا کہنا تھا کے میں دعا گو ہوں ابودھابی اسٹیٹ کو کامیابی ملے آل کراچی تاجر الائنس نے ہر مشکل گھڑی میں تاجر برادری کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنا اہم کردار ادا کیا،آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی اور چیئرمین حکیم شاہ نے وفد کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ابو ظہبی رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈر کیلئے آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریئل اسٹیٹ کے ڈائریکٹرز شکیل قائمخانی اور عارفین قائمخانی نے آل کراچی تاجر لائنس کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد میں سینئر وائس چیئرمین منصور جیک،وائس چیئرمین شاکر فینسی،جنرل سیکریٹری طاہر سربازی،جوائنٹ سیکریٹری شعیب فاروقی، فائننس سیکریٹری محمد سعید حنفیہ و دیگر شامل تھے۔

مزید :

کامرس -