مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت پر فوری عمل کرائے، اویس چوہدری

 مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت پر فوری عمل کرائے، اویس چوہدری

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مو ٹروے پو لیس عدالتی احکاما ت پر فوری عمل کرائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون کے تفصیلی فیصلہ پر عملدرآمد کرانے میں کیا رکاوٹ ہے؟۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ؤ ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کو ملک بھر میں یکساں طور پر نافذ کرے،آدھا تیتر آدھا بٹیر والی پالیسی قابل قبول نہیں،حکومت میں بیٹھے کچھ لوگوں اورچند مخصوص صنعتکاروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کو گمراہ کیا جارہا ہے، اوورلوڈنگ ایک ناسور ہے جو ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ اداروں اور حکومت پاکستان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے مطابق ملک بھر سے اوورلوڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں ورنہ ہم اپنے آئینی اور قانونی مطالبات کے حق میں دوبارہ پہیہ جام ہڑتال کی طرف جائیں گے امید ہے کہ اس سے قبل حکومت ہمارے مطالبہ پر عمل درآمد کرے گی۔

مزید :

کامرس -