پک اپ گاڑیوں کی فروخت 39.37فیصد بڑھ گئیں 

  پک اپ گاڑیوں کی فروخت 39.37فیصد بڑھ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد  (اے پی پی): ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 39.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ آل  پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 3708 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی  پیداوار اور3936 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.37 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ  ماہی میں ملک میں 5494 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور2824 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں 1367 یونٹ  پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گذشتہ سال ستمبرمیں 714 یونٹس پک اپ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوزوکی راوی کے  1723 یونٹس، ٹویوٹاہائی لکس کی 1702 یونٹس جے اے سی کے 160، ڈی میکس کے 96 اورہونڈائی پورٹرکے 255 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی  گئی ہے۔

مزید :

کامرس -