صفائی نظام بہتر بنانے کیلئے ٹاؤنز انتظامیہ کو ہینڈ کارٹس، کنٹینرز فراہم 

صفائی نظام بہتر بنانے کیلئے ٹاؤنز انتظامیہ کو ہینڈ کارٹس، کنٹینرز فراہم 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے تما م ٹاونز میں اضافی ہینڈ کارٹس اور کنٹینر مہیا کر دئیے گئے۔لاہو ر البراک کمپنی سنئیر منیجر آپریشن عادل، نے اپنی نگرانی میں تمام یوسیز کو سامان مہیا کیا۔انہوں نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ شہر میں نصب کردہ تمام کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرایا جائے۔ انہوں نے شہر میں قائم تمام یوسیز میں اضافی ہینڈ کارٹس اور کنٹینر کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔ صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے سنئیر منیجر آپریشن عادل کا  شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ شہر میں قائم یونین کونسل کیمپس کا بھی وزٹ کیا۔ مزیدانہوں نے چونگی امرسدھو،اعوان مارکیٹ،دلم،نشتر کالونی،کاہنہ،پرانہ کاہنہ،صوئے آصل، مال روڈ،گلبرگ،جیل روڈ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کا دورہ کیااور اشیا کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ سنئیر منیجر آپریشن البراک عادل کا شہر میں صفائی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ البراک کی جانب سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اورشہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اضافی سامان کی تقسیم کے بعد کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ادارہ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

۔شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔انکا مزیدکہنا تھا کہ صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا گیا ہے اورشہر کو صاف رکھنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ شہری کوڑا کرکٹ کو ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے فراہم کردہ کنٹینرمیں ڈالیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139، کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -