عوام اپوزیشن کے شو سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں،مومنہ وحید

   عوام اپوزیشن کے شو سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں،مومنہ وحید

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے شو سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں۔اپوزیشن رہنما اپنے بیانیے سے عوام کی نظروں سے گر گئے۔اپوزیشن قومی اداروں کی تذلیل کرکے عوام کے دل نہیں جیت سکتی۔ کوئی محب وطن، لٹیرے سابق حکمرانوں کی واپسی کا حامی نہیں ہو سکتا۔اپوزیشن رہنما ملک دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ماضی کے لٹیرے حکمران ہمیشہ کے لئے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں۔

اداروں پر تنقید کرکے سیاسی شکست کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بربادی کے ذمہ دار ڈھٹائی سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ نئے پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -