اقبال ٹاؤن سکیم موڑ پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کا انکشاف

اقبال ٹاؤن سکیم موڑ پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیر کا انکشاف

  

  لاہور(اپنے نمائندے سے)ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث اقبال ٹاؤن سکیم موڑ پر واقع غیرقانونی دوکانیں تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیم موڑ مسلم بلاک میں واقع غیرقانونی تعمیر نے ایل ڈی اے کے قوانین و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔بھاری رشوت وصولی کی اطلاعات نے افسران کے کردار کو مشکوک کردیا۔مسلم بلاک سکیم موڑ واقع آٹھ کمرشل دوکانوں کی تعمیرات ایک معمہ بن گئی ہے۔ لینڈ مافیا نے قوانین کی خلاف ورزی کی نئی مثال قائم کردی۔ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیر پر نوٹس جاری کر دئیے گئے تھے تاہم تعمیر نہیں روکی گئی۔ اب سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔آئندہ دو روز میں غیرقانونی تعمیرات کو بھی گرایا جائے گا۔

 اور خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سکندر نے عندیہ دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -