موجودہ حکومت ملک و قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک کی سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکومت ملک و قوم کے لئے بوجھ بن چکی ہے حکومت کے دن گنے جا چکے، ملک کی تاریخ میں عمران خان سب سے زیادہ کرپٹ ترین ہیں، ملک معاشی، خارجہ، صحت اور ہر جگہ پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
کیونکہ ایک نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ کو مسلط کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اس حکومت اور سہولت کاروں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، ہم جمہوری اور قومی حکومت چاہتے ہیں، ہم نے اب اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
نبی کریم ؐ کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا،صاحبزادہ وقار الدین
لاہور(پ ر)صاحبزادہ محمد وقار الدین احمد المعروف سجادہ نشین وجانشین، پیر طریقت،رہبر شریعت اعلیٰ حضرت ثانی پیر مدنی، پیر صاحب روات شریف نے کہا ہے کہ رسول اکرم حضرت محمدؐپوری کائنات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے،آپؐ نے پوری دُنیا کو ہدایت، امن، سکون اور محبت و انصاف کا راستہ دکھایا،دُنیا کی ساری نا انصافیوں، ظلم وستم،جہالت اور نفرت و عداوت کا خاتمہ کیا،ربیع الاول کے اس مبارک مہینہ کا تقاضا ہے کہ حضورؐ کے ارشادات اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محفل میلاد النبیؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا رسول اللہؐ پرایمان کاتقاضہ ہے کہ آپؐ کی مکمل اطاعت کی جائے اور آپؐ کی سیرت پر مکمل عمل کیا جائے اسی سے دُنیا میں امن پیدا ہوگا اورمعاشرہ بھی خوشحال بنے گا۔
جنوبی پنجاب میں ضلعی سطح پر کیڈٹ کالج بنائے جائیں، راؤ محمد خالد
لاہور(سٹی رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ضلعی سطح پر کیڈٹ کالجز بنائے جائیں۔اس سے پسماندہ خطے کے عوام کو ان کا جائز حق مل سکے گا اور ملکی دفاع میں خطے کی نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار وہ جاگیردار ہیں جو وفاق اور صوبے میں اہم ترین عہدوں پر رہے اور خطے کے لئے کبھی عملی کام نہیں کیا۔
اساتذہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں،پنجاب ٹیچر ز یونین
لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ ہیڈز و اساتذہ حالات و وسائل کے کم ہونے کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنی بساط سے بڑھ کر کورونا، ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ افسران اساتذہ کی اصلاح و معاونت کرنے کی بجائے انہیں تضیحک کا نشانہ، معطل اور پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں دینے سے گریز نہیں کرتے۔
افسران کی طرف سے ہیڈز اور اساتذہ کو سزائیں دینے کے انتقامی اور منفی طرز عمل کی وجہ سے اساتذہ میں دن بدن اضطراب و بے چینی بڑھ رہی ہے اور اساتذہ ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔لہٰذا وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب، اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کو ٹرانسفر، معطل یا سالانہ ترقیاں بند کرنے اور جرمانہ کرنے کی بجائے حالات و وسائل کے پیش نظر ہیڈز و اساتذہ کے ساتھ اصلاح اور معاونت والا رویہ اختیار کیا جائے۔
13دینی جماعتوں کی عالمی ختم نبوت کانفرنس میں اعلامیہ کی حمایت
لاہور(پ ر) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیر کنوینئر علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرحافظ نیازاحمدبنگلانی جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ حسین احمدجمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی و دیگر مذہبی جماعتوں، تنظیموں کے قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگرمیں ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس کی پیش کردہ قراردادوں،مطالبات اورمشترکہ اعلامیہ کی مکمل اوربھرپورتائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے اسے تمام غیورمسلمانوں کی آوازقراردیاہے۔
اورکہاہے کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے رد کیلئے اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرسب ایک پیج پرہیں اوران کامطالبہ ہے کہ قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان مخالف سرگرمیوں کوروکاجائے اور73ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوں سمیت ختم نبوت وناموس رسالتؐ کاتحفظ یقینی بنایاجائے جوہم سب کادینی وملی اورقومی فرض ہے۔
رفاہ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد غیاث
نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ممتاز سکالر اور عالم دین رفاہ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد غیاث نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی،یو ایم ٹی کے سالانہ کانوکشن میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ڈاکٹر محمد غیاث نے پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کی۔ اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد بھی موجود تھے۔
ربیع الاوّل کا مہینہ انسانیت کے
لیے پہلی بہار کا پیغام ہے، علماء
لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمداشرف گجر نے ااجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسانیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں۔
نبی کریمؐ نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیا۔ے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔ نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی۔ نبی پاکؐ نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا۔نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا تذکرہ تمام آسمانی صحیفوں میں موجود تھا اور امتیں آپ ﷺ کا انتظار کر رہی تھیں۔آپ ﷺ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت بن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا خطباء کو ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺکی سیرت کے اس پہلو کو نمایاں طور پر بیان کرنا چاہیے اسلام دشمن قوتیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدہئ ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
لبیک مقدس اوراق ویلفیئر 12 ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس نکالے گی
لاہور(پ ر) لیبک مقدس اوراق ویلفیئر کا ربیع الاوّل کے حوالے سے گرینڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلفیئر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 12 ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس صبح دس بجے موہڑہ شریف دربار سے پیر سید ضیاء الدین شاہ کی زیر صدارت نکالا جائے گا۔
جلوس میں لبیک مقدس اوراق ویلفیئر کے کارکنوں سمیت شہری بھرپور شرکت کریں گے۔
آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور(سٹی رپورٹر)سپیشل برانچ کی رپورٹ پر چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشی میں ملوث پائے جانیوالے دکانداروں اورڈیلروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول کے سلسلے میں روزانہ منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ نا جائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، صارفین کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب
کی ہدایت کے مطابق اشیا ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی قیمتوں اور دستیابی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں سپیشل برانچ، انٹیلیجنس بیورو اور اربن یونٹ کو نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں کی نشاندہی سے ہی اصلاح میں مددملتی ہے، فیلڈ افسران سہولت بازاروں میں اشیا کے معیار، سپلائی، قیمتوں اور دیگر انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیں اور انہیں بہتر سے بہتر بنائیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پورے سال کیلئے اشیا ضروریہ کی طلب اور رسد سے متعلق پیشگی فہرست مرتب کریں تاکہ کسی شے کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کرپشن کے باعث ملک گھمبیر حالات سے دوچار ہے، ہمایوں اختر
لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے رعایتی بنیادوں پرملنے والے قرض میں سے ایک بڑا حصہ گزشتہ حکومت کے مہنگے ترین غیر ملکی قرضوں کی واپسی کیلئے استعمال میں آیا ہے،مالی سال2019-20ء میں 26ارب ڈالر قرضے اورسود واپس کیا گیا جبکہ نیا قرضہ18ارب ڈالر ہے،شہر شہر کرپشن کے مشاعرے کیلئے جمع ہونے والے قوم کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ ملک آج جن گھمبیر حالات کا شکار ہے وہ ان کی ”تجربہ کاری“ کانتیجہ ہے۔
اپنی رہائشگاہ پر صنعتکاروں اوروسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ کیا آئی پی پیز کے معاہدے ہمارے دور میں ہوئے،اربوں روپے کا سرکلر ڈیٹ کون چھوڑ کرگیا ہے، ہم تو حکومت میں آتے ہی ان کے قرضوں اورسود کا بوجھ اتارنے میں لگ گئے،قرضے لینا مجبوری ہے اورموجودہ حکومت نے جتنے بھی غیر ملکی اداروں سے قرضے لئے ہیں اور لے رہے ہیں وہ سابقہ حکومت کے قرض اوران کی سود کی ادائیگی میں جارہے ہیں،وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ ہم نے پاکستان کو نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکرسے باہر نکالناہے اورانشااللہ اس جانب پیشرفت کی جائے گی۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت بعض ادارے بلیک ہولز ہیں اور یہ سالانہ اربوں روپے پھونک رہے ہیں اس کا واحد حل کارپوریٹائزیشن یا پرائیویٹائزیشن ہے اوراس کے بغیر ان کے نقصانات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام جماعتوں کا اتحاد جلسوں میں دو سال سے اقتدارمیں آنے والی حکومت کی ناکامیاں گنوانے کی بجائے اپنے تین سے چار دہائیوں کے اقتدار کا بھی پوسٹمارٹم کر یں تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے ملک کے اس نہج پر پہنچنے کے اصل ذمہ دار کون ہیں۔ اپوزیشن کوجغرافیائی حالات کو پیش نظر رکھناچاہیے اورایسی سر گرمیاں او رخاص طو رپر قومی سلامتی کے ادارے کیخلاف ہرزہ سرائی نہیں کرنی چاہیے جس سے ہمارے دشمنوں کو ہم پر وار کرنے کا موقع مل سکے۔
صوبائی سول سروس کااستحصال قابل مذمت ہے، پی ایم ایس آفیسرز
لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایم ایس آفیسرز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر طارق اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ صوبائی سول سروس کے سو سے زائد افسران نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ایس آفیسرز ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریشنلائزیشن کی آڑ میں صوبائی سروس کی سیٹیں کم کی جا رہی ہیں۔ پی ایم سی افسران کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی سے صوبائی سول سروس کا استحصال کیا جا رہاہے اور ریشنلائزیشن کے حوالے سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن سے کوئی رابطہ نہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو فوری واپس لیا جائے۔ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گی۔ اجلاس میں اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں رائے منظور ناصر، عبدالسلام عارف، صفدر ورک، ذیشان رانجھا،انور بریار، صفی اللہ گوندل نعمان تارڈ، محمد اشرف، شاہد محبوب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اطباء کو علاج بالغذا سے متعارف کرانے کیلئے ششماہی طبی سیمینار
لاہور (سٹی رپورٹر) مبلغ اسلام حکیم ظفر اللہ انبالوی کے زیر انتظام عظیم الشان ششماہی طبی سیمینارمنعقد ہوا جس کا مقصد ملک پاکستان کے اطباء کو علاج بالغذاء سے متعارف کروانا تھا۔ خطبہ صدارت میں حکیم ظفر اللہ انبالوی نے حکیم انقلاب حضرت دوست محمد صابر ملتانی ؒ کے وضع کردہ طریقہ علاج طب مفرد اعضاء کے اندر علمِ نبض سے نئے معالجین کو روشناس کروایا۔جبکہ حکیم محمد شفیع طالب قادری، حکیم ظفر اللہ قمر لکھوی، حکیم چوہدری شبیر احمد راں، اور حکیم محمدخالد محمودنے تنظیمی حوالے سے گفتگو کی مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر جنید، حکیم احمد اللہ کوئٹہ، حکیم اصغر علی ساقی، حکیم عبد الرحمن، ڈاکٹر نعت علی شاہ، حکیم محمد انور شاہ، طبیب ندیم تیمور، طبیبہ ماہا معظم، حکیم مفتی محمد افسر مانسہرہ شامل ہیں۔ حکیم محمد شفیع طالب قادری نے کہا کہ ملک پاکستان کی تمام نظریاتی تنظیمیں اب متحدہ تجدید طب کونسل کے ایک متفقہ پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو چکی ہیں۔ متحدہ تجدید طب کونسل کی صورت میں عام طبیب کو کونسل میں رسائی کا حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ تجدید طب کونسل آزادانہ انتخابات لڑے گی۔
پی ڈی ایم کی مقبولیت سے حکومت
کی نیندیں حرام ہو چکیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت نے بنی گالہ اینڈ کمپنی کی راتوں کی نیند حرام کردی ہے۔چوہان صاحب آپ لوگ اب جیل جانے کی تیار کریں۔پی ڈی ایم علی بابا اور چالیس چوروں کو اڈیالہ اور اٹک جیل میں پہنچاکر آئے گی۔پی ڈی ایم چینی چوروں،آٹا چوروں اور ادویات چوروں سے قوم سے لوٹے اربوں روپے وصول کرے گی۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاپی ڈی ایم کے گوجرنوالہ اور کراچی جلسوں نے بنی گالہ میں ہلچل مچادی ہے۔اس خوف سے کٹھ پتلی حکومت نے پورے کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔یہ سب نوازشریف اور مریم نواز کی تقریروں کا خوف ہے۔”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ اب نوازشریف کا نعرہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا نعرہ بن چکا ہے۔عمران نیازی اور ان کے حواری چاہے بنی گالہ چھپ جائیں یا وزیر اعظم ہاؤس میں اب ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
اسلامک لائرز موومنٹ کا وکالت کا امتحان پاس کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(پ ر)اسلامک لائرز موومنٹ کا جامعہ پنجاب سے وکالت کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد،صدر اسلامک لائرز موومنٹ لاہور نصر اللہ اولکھ،مرکزی جنرل سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ پاکستان اسد منظور بٹ، صدر وسطی پنجاب آئی ایل ایم مرزا عبدالخالق، سابق جسٹس ہائی کورٹ حافظ عبدالرحمن انصاری، سینئر پروفیسر لاء کالج جامعہ پنجاب سمیع عزیر خان و دیگر وکلاء رہنما نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں وکلاء برادری کا اہم کردار ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔ آئی ایل ایم لاہور کا نوجوان وکلاء کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ نظام عدل کی اصلاح کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔نوجوان وکلاء کے اعزاز میں آئی ایل ایم لاہور کے شاندار استقبالیہ عشائیہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامک لائرز موومنٹ وکلاء کی پیشہ ورانہ ذمہ دارایوں کے ساتھ اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے مشن پر گامزن ہے۔ عشائیہ سے اسد منظور بٹ،حافظ عبدالرحمن انصاری، مرزا عبدالخالق، کلیم جاوید ایڈوکیٹ اور وکلا رہنما محمد عثمان نے بھی خطاب کیا۔