اساتذہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں،پنجاب ٹیچر ز یونین

  اساتذہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں،پنجاب ٹیچر ز یونین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، جام صادق،  رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ ہیڈز و اساتذہ حالات  و  وسائل کے کم ہونے کے باوجود  سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنی بساط سے بڑھ کر کورونا، ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ افسران اساتذہ کی اصلاح و معاونت کرنے کی بجائے انہیں تضیحک کا نشانہ، معطل اور پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں دینے سے گریز نہیں کرتے۔

افسران کی طرف سے ہیڈز اور اساتذہ کو سزائیں دینے کے انتقامی اور منفی طرز عمل کی وجہ سے اساتذہ میں دن بدن اضطراب و بے چینی بڑھ رہی ہے اور اساتذہ ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔لہٰذا وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب، اور سیکرٹری تعلیم پنجاب  سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کو ٹرانسفر، معطل یا سالانہ ترقیاں بند کرنے اور جرمانہ کرنے کی بجائے حالات و وسائل کے پیش نظر ہیڈز و اساتذہ کے ساتھ اصلاح  اور معاونت والا رویہ اختیار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -