13دینی جماعتوں کی عالمی ختم نبوت کانفرنس میں اعلامیہ کی حمایت
لاہور(پ ر) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیر کنوینئر علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرحافظ نیازاحمدبنگلانی جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ حسین احمدجمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی و دیگر مذہبی جماعتوں، تنظیموں کے قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگرمیں ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس کی پیش کردہ قراردادوں،مطالبات اورمشترکہ اعلامیہ کی مکمل اوربھرپورتائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے اسے تمام غیورمسلمانوں کی آوازقراردیاہے۔
اورکہاہے کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے رد کیلئے اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرسب ایک پیج پرہیں اوران کامطالبہ ہے کہ قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان مخالف سرگرمیوں کوروکاجائے اور73ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوں سمیت ختم نبوت وناموس رسالتؐ کاتحفظ یقینی بنایاجائے جوہم سب کادینی وملی اورقومی فرض ہے۔