ربیع الاوّل کا مہینہ انسانیت کے  لیے پہلی بہار کا پیغام ہے، علماء 

ربیع الاوّل کا مہینہ انسانیت کے  لیے پہلی بہار کا پیغام ہے، علماء 

  

لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، مولانا محمداشرف گجر نے ااجتما ع  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسانیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں۔

 نبی کریمؐ نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیا۔ے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔ نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی۔ نبی پاکؐ نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا۔نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا تذکرہ تمام آسمانی صحیفوں میں موجود تھا اور امتیں آپ ﷺ کا انتظار کر رہی تھیں۔آپ ﷺ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت بن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا خطباء کو ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺکی سیرت کے اس پہلو کو نمایاں طور پر بیان کرنا چاہیے اسلام دشمن قوتیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدہئ ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -