صوبائی سول سروس کااستحصال قابل مذمت ہے، پی ایم ایس آفیسرز

صوبائی سول سروس کااستحصال قابل مذمت ہے، پی ایم ایس آفیسرز

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایم ایس آفیسرز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر طارق اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ صوبائی سول سروس کے سو سے زائد افسران نے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم ایس آفیسرز ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریشنلائزیشن کی آڑ میں صوبائی سروس کی سیٹیں کم کی جا رہی ہیں۔ پی ایم سی افسران کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی سے صوبائی سول سروس کا استحصال کیا جا رہاہے اور ریشنلائزیشن کے حوالے سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن سے کوئی رابطہ نہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو فوری واپس لیا جائے۔ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پی ایم ایس ایسوسی ایشن اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گی۔ اجلاس میں اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں رائے منظور ناصر، عبدالسلام عارف، صفدر ورک، ذیشان رانجھا،انور بریار، صفی اللہ گوندل نعمان تارڈ، محمد اشرف، شاہد محبوب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -