پی ڈی ایم کی مقبولیت سے حکومت  کی نیندیں حرام ہو چکیں،عظمیٰ بخاری

پی ڈی ایم کی مقبولیت سے حکومت  کی نیندیں حرام ہو چکیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت نے بنی گالہ اینڈ کمپنی کی راتوں کی نیند حرام کردی ہے۔چوہان صاحب آپ لوگ اب جیل جانے کی تیار کریں۔پی ڈی ایم علی بابا اور چالیس چوروں کو اڈیالہ اور اٹک جیل میں پہنچاکر آئے گی۔پی ڈی ایم چینی چوروں،آٹا چوروں اور ادویات چوروں سے قوم سے لوٹے اربوں روپے وصول کرے گی۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاپی ڈی ایم کے گوجرنوالہ اور کراچی جلسوں نے بنی گالہ میں ہلچل مچادی ہے۔اس خوف سے کٹھ پتلی حکومت نے پورے کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔یہ سب نوازشریف اور مریم نواز کی تقریروں کا خوف ہے۔”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ اب نوازشریف کا نعرہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا نعرہ بن چکا ہے۔عمران نیازی اور ان کے حواری چاہے بنی گالہ چھپ جائیں یا وزیر اعظم ہاؤس میں اب ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -