اسلامک لائرز موومنٹ کا وکالت کا امتحان پاس کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ

اسلامک لائرز موومنٹ کا وکالت کا امتحان پاس کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ

  

لاہور(پ ر)اسلامک لائرز موومنٹ کا جامعہ پنجاب سے وکالت کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد،صدر اسلامک لائرز موومنٹ لاہور نصر اللہ اولکھ،مرکزی جنرل سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ پاکستان اسد منظور بٹ، صدر وسطی پنجاب آئی ایل ایم مرزا عبدالخالق، سابق جسٹس ہائی کورٹ حافظ عبدالرحمن انصاری، سینئر پروفیسر لاء کالج جامعہ پنجاب سمیع عزیر خان و دیگر وکلاء رہنما نے شرکت کی۔ 

مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں وکلاء برادری کا اہم کردار ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔ آئی ایل ایم لاہور کا نوجوان وکلاء کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ نظام عدل کی اصلاح کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔نوجوان وکلاء کے اعزاز میں آئی ایل ایم لاہور کے شاندار استقبالیہ عشائیہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلامک لائرز موومنٹ وکلاء کی پیشہ ورانہ ذمہ دارایوں کے ساتھ اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے مشن پر گامزن ہے۔ عشائیہ سے اسد منظور بٹ،حافظ عبدالرحمن انصاری، مرزا عبدالخالق، کلیم جاوید ایڈوکیٹ اور وکلا رہنما محمد عثمان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -