کل مقبوجہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ پر ریلیاں نکالی جائینگی: علی امین گنڈا پور 

  کل مقبوجہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ پر ریلیاں نکالی ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)کل مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلا ف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ اس دفعہ بھی وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام شہروں میں شیڈول کے مطابق احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یوم سیاہ کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ میں کشمیرسیل انتہائی متحرک انداز سے کام کر رہا ہے اور پاکستان میں موجود بیرونی مشنز کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز یوم سیا ہ کے حوالے سے خصوصی ریلیز جلسوں،سیمینارز،تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور بھارتی مظالم کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ نے بیرون ملک کے لوکل اخبارات میں اداریے شائع کر انے کابندوبست بھی کیا ہے جس میں کشمیر میں انسانی حقو ق کیخلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز نے کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں سے متعلق دستاویزی فلمز چلانے کا بھی بندوبست کررکھا ہے اس کے علاوہ جہاں ممکن ہوا وہاں پاکستانی مشنز سیاہ پرچم بھی لہرائیں گئے۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات ونشریات نے بھی یوم سیاہ کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، اور وزارت اس ضمن میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھا ئے جانے والے مظالم کوپرنٹ،الیکٹرونک سمیت سوشل میڈیا کے تما م ذرائع کے ذریعے بھرپور طریقے سے بے نقاب کرنے میں کلید ی کردار اد ا کررہی ہے۔

علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -