روڈ سیفٹی کونسل کی افتتاحی تقریب  کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی 

  روڈ سیفٹی کونسل کی افتتاحی تقریب  کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے آگاہی فراہم کرنے کیلئے روڈسیفٹی کونسل آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں (کل) بروز منگل بتاریخ 27اکتوبر کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس عباس ملک ہونگے، چیئرمین روڈ سیفٹی کونسل انجینئر عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کی جانب سے مختلف آگاہی سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔پاکستان میں ٹریفک حادثات کو غیرفطری اموات کی بہت بڑی وجہ گردانا جاتا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ بعد ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوتا ہے جس میں یا تو مسافر جان کی بازی ہار جاتا ہے یا شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ جاتا ہے۔ روڈ سیفٹی ماہرین کے مطابق ٹریفک حادثات کی وجوہات میں تیزرفتاری اور موٹرسائیکل سواروں کی لاپرواہی سرفہرست ہے۔  
روڈ سیفٹی

مزید :

صفحہ آخر -