گارڈن ٹاؤن، خاتون ڈانسر، کیساتھ پولیس کانسٹیبل کی مبینہ بد اخلاقی، ملزم گرفتار

  گارڈن ٹاؤن، خاتون ڈانسر، کیساتھ پولیس کانسٹیبل کی مبینہ بد اخلاقی، ملزم ...

  

  لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون ڈانسر کیساتھ پولیس کانسٹیبل کی مبینہ بد اخلاقی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کبیر پولیس میں کانسٹیبل ہے۔ڈانسر مہوش کی مدعیت میں بداخلاقی کا مقدمہ کبیر نامی شخص کیخلاف درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق کبیر نامی کانسٹیبل نے ڈانس فنکشن کے لئے بلایا۔ ملزم نے ہوٹل میں لے جا کر گن پوائنٹ پربد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے خاتون ڈانسر کے ساتھ مبینہ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -