پاک بحریہ کیلئے زیر آب اور فضا میں مارکرنیوالے ہتھیاروں سے لیس جہاز کی تعمیر کا آغاز

      پاک بحریہ کیلئے زیر آب اور فضا میں مارکرنیوالے ہتھیاروں سے لیس جہاز کی ...

  

 کراچی(آئی ا ین پی) پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنیوالے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ تعمیر کے آغاز کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔ ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کا کہنا تھا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہوگی۔ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خوش آئند ہے، منصوبے سے جہاز سازی کی صنعت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنیوالے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کی تعمیر 2024میں مکمل ہو جائے گی، جہاز کی بیڑے میں شمولیت سے امن و استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

ملجم کلاس کارویٹ

مزید :

صفحہ آخر -