شہباز شریف کے عوامی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے کچھ شر م تو آتی ہو گی: مریم اورنگزیب 

شہباز شریف کے عوامی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے کچھ شر م تو آتی ہو گی: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی ا ین پی) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی،عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے، عمران خان آج کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم ورنگزیب نے کہا آپ دس سال بعد بھی اورنج ٹرین کا افتتاح کرتے تو آپ کو ہر اطراف سے شکریہ شہباز شریف ہی سنائی دیتا، ہر عوامی منصوبہ کو اپنے گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھایا اور آج انھی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہے ہیں، نوازشریف اورشہبازشریف کے کام بولتے ہیں جبکہ عمران خان صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ سیاسی انتقام کے نشے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کے ہر منصوبہ کو متنازعہ بنایا۔ جب ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی تو بے شرم چہرے آج ان منصوبوں پہ اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔عوام جانتے ہیں عمران خان نے 126ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے۔ شہباز شریف نے اس سے کم لاگت اور وقت میں چار میٹروز بنائیں اور چلائیں۔یہ وہی اورنج لائن منصوبہ ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت گئی تھی۔عمران  خان آپ کی وجہ سے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی مدت میں اضافہ ہوا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -