پابندی کے باوجود بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات نذر آتش

        پابندی کے باوجود بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات نذر آتش

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کے باعث فضا مزید زہریلی اور آلودہ ہوتی جارہی ہے تاہم کسان پابندی کے باجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے باز نہیں آرہے۔سموگ اور زہریلی ہوا کی صورت حال ہر گزرتے دن کیساتھ گمبھیر ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل بنتا جارہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے باز رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں دھان (چاول کی فصل) اور دیگر فصلوں کی باقیات کو صاف کرنے کیلئے خصوصی مشینیں کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ جو کسان آگ لگاتے ہوئے پکڑے جارہے ہیں ان پر بینکوں سے قرض لینے پر پابندی بھی عائد کی جارہی ہے۔اپنی جغرافیائی پوزیشن اور مخصوص موسم کے باعث ہر سال سردیوں میں نئی دہلی سموگ زدہ ہوجاتا ہے۔بھارتی کسان زہریلے دھوئیں سے ہونیوالے مضر اثرات سے آگاہ ہیں تاہم ان کاکہناتھاکہ فصلوں کی باقیات کو ہٹانیوالی مشین خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

سموگ

مزید :

صفحہ آخر -