ذخیرہ اندوزں، گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، علی محمد خان

  ذخیرہ اندوزں، گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(آئی این پی)وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔کمیشن اور کرپشن کا دور ختم ہوچکا ہے۔عوا م گرنفروشی کے مکمل سدباب کیلئے انتظامیہ سے بروقت تعاون کرکے اس کی نشاندہی کریں۔سستا بازاروں کے قیام سے خود ساختہ مہنگائی جلد ختم ہوگی۔وہ صوبے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تخت بھائی کوچیانوں ڈاگ میں پہلے انصاف سستا بازار کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے انصاف سستا بازار کا باقائدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ اشیائے خوردنوش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان و صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر انصاف سستا بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تاہم مردان تحصیل میں بھی جلد انصاف سستا بازار کا باقائدہ افتتاح کر دیا جائیگا تاکہ وہاں کے عوام بھی اس سے مستفید ہو۔ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کے خلاف متحرک ہیں اور حکومتی احکامات پر من و عن عمل درآمد کروانے اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے دن رات کاروائیاں کر رہے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -