اپوزیشن کتنے بھی سرکس لگالے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،حلیم عادل شیخ
کراچی(آئی این پی) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کو حنید لاکھانی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سمجھنا چاہئے ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے جس کے ذریعے پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے۔ففتھ وار نہ تلوار سے لڑی جاتی ہے نہ بندوق سے یہ بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں۔ہماری پاکستان کی لیڈرشپ نہ گیدر ہے نہ بکری ہے ایک دلیر ہے عمران خان اور ہماری افواج پاکستا ن کی وجہ سے آج اسرائیل بھی خوفزدہ ہے جس کو ہم ماننے سے انکار کیا تھا۔کیونکہ آج پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔ کراچی میں آکر ایک بندر مزار قائدؒ پر آکر چھلانگیں لگائیں تھیں۔پاکستان کی قوم زندہ ہے سب چوروں کو سمجھ چکی ہے۔صفدر صاحب ایک آپ کو غیرت ہے تو بینظیر اور بھٹو صاحب کی مزار پر جتی سمیت جاکر دیکھو۔یہ جیا لے آپ کوجوتے ماریں گے۔ کراچی میں کہا گیا آئی جی اغوا ہوگیا پولیس بھی چھٹیاں لیکر چلی جارہی ہے یہ سب ففتھ وار کا حصہ تھا۔مولانا صاحب بیروزگار ہے آج ہی مولانا کے الاؤنس چلا دیئے جائیں ڈیزل دیا جائے تو مولانا خاموش ہوجائیں گے۔علماء کرام ہمارے سر کے تاج ہیں یہ سیاسی مولانا ہیں، پیسے لیکر ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔کوئٹہ میں مدارس کے آگے گاڑیاں لگی ہوئی تھیں،قرآن پڑھنے والے بچوں کو جلسوں میں لے کر جایا گیا۔کتنے بھی سرکس لگا لیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔اچکزئی غدار وطن ہے جس کے بھائی نے ایک شہری کو روند ڈالا تھا۔
حلیم عادل شیخ