آرمی چیف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

آرمی چیف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل،تفصیلات کے مطابق گلوکار شوکت علی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور منقتل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ای بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے جب اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس پی ار کی طرف سے شوکت علی کے لئے گلدستے بھجوائے گئے۔
شوکت علی

مزید :

صفحہ آخر -