پاکستان پولیو سے پاک ہونیوالا اگلا ملک بن سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

  پاکستان پولیو سے پاک ہونیوالا اگلا ملک بن سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

  

 اسلام آباد(آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں موجود نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ 30 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد رواں برس اگست کے مہینے میں افریقی خطے کے وائلڈ پولیو سے پاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ پاکستان دنیا کا اگلا پولیو سے پاک ملک بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کانے کہا کہ حکومت پاکستان، پولیو ورکرز، خیال رکھنے والوں اور سول سوسائٹی سمیت عطیات دہندگان کی جانب سے ملک میں جاری پولیو کے خلاف جنگ میں کیے جانے والے تعاون کو سراہا جانا چاہیے۔انسداد پولیو پروگرام اور شراکت داروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ متحرک رہیں گے اور تمام قوم پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس قومی مقصد میں ان کے پیچھے کھڑے ہوں۔ پولیو ویکسین سے متعلق غلط تصورات اور کورونا کے لاک ڈاؤن جیسے چیلنجز کی وجہ سے پولیو کے خلاف جاری کوششیں متاثر ہوئی ہیں، پولیو پروگرامز نے اپنے شراکت داروں کے ہمراہ دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ پاکستان حال ہی میں افریقی ممالک کی طرح پولیو سے پاک ہوسکے۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -