نئی گاڑیاں جعلی کاغذات پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف، محکمہ ایکسائز کا ڈاکو منٹس کی تصدیق کروانے کا فیصلہ 

  نئی گاڑیاں جعلی کاغذات پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف، محکمہ ایکسائز کا ڈاکو ...

  

 لاہور(آئی این پی) مختلف شہروں میں نئی گاڑیاں جعلی کاغذات پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف، محکمہ ایکسائزکا نئی رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کے کاغذات متعلقہ کمپنیوں سے تصدیق کروانے کا فیصلہ، جعلی کاغذات پر گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ، فیس ضبط اور جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن نے شہر میں رجسٹرڈ ہونیوالی تمام نئی گاڑیوں کے کاغذات ایم آرایز کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ کمپنی سے تصدیق کروایا جائیں، سکیورٹی فیچر کاغذات کی وجہ سے پہلے گاڑی رجسٹریشن کے بعد کمپنی سے کاغذات تصدیق نہیں کروائے جاتے تھے، لیکن سندھ میں بڑی کارکمپنی کے جعلی کاغذات تیار کر کے سینکڑوں گاڑیاں رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں اور انہی کاغذات کو پنجاب میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔پنجاب میں جعلسازوں سے بچنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، 2019 اور رواں سال ہونیوالی رجسٹرڈ نئی گاڑیوں کے کاغذات تصدیق کیلئے متعلقہ کمپنیوں کو بھجوائے جارہے ہیں، کمپنی کی جانب سے تصدیق نہ ہونے پر گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ اور فیس ضبط کر کے جعلسازی کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

جعلی کاغذات 

مزید :

صفحہ آخر -