امریکی قونصل خانے اور ایشیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 3روزہ آن لائن کاروباری آئیدیاز مقابلے

       امریکی قونصل خانے اور ایشیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 3روزہ آن لائن ...

  

کراچی(این این آئی) پاکستانی لڑکیوں نے ملک کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کمر کس لی۔تفصیلات کے مطابق ملک کو درپیش 12 بڑے مسائل اور ان کے حل کے لیے نیشنل انکوبیشن سینٹر(این آئی سی)کراچی نے امریکی قونصل خانے اور ایشیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 3 روزہ آن لائن کاروباری آئیدیاز کے مقابلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ان مقابلوں میں 28 شہروں سے 18 سال سے 35 سال کی 600 سے زائد لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں، اس پروگرام کا مقصد مختلف شعبہ جات کو درپیش مسائل کے جدید حل کی نشان دہی کرنا ہے، اور قوم کی بیٹیوں کو قوم کا قابل فخر اثاثہ اور انھیں بااختیار بنانا ہے۔

مقابلے

مزید :

صفحہ آخر -