ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 5سال پورے کئے، ہمیں بھی کرنے دین، چوہدری سرور

  ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 5سال پورے کئے، ہمیں بھی کرنے دین، چوہدری سرور

  

  لاہور(آئی ا ین پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو، حکومت کی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بات ہونی چاہئے۔ تمام اداروں نے کرونا وائرس کے دوران محنت کی، سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میڈیا کے نمائندوں نے بھی کرونا وائرس کے دوران جنگ لڑی ہے۔گزشتہ روزیہاں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا وائرس مشکل وقت ہے لاکھوں نہیں کروڑوں کی نوکریاں چلی گئیں، اداروں کے پاس ورکرز کو دینے کو پیسے نہیں تھے۔ بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مخیر حضرات نے دل کھول کر چندہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن اور مہنگائی نے چیلنجز کھڑے کیے۔ اپوزیشن ایجنڈا لے کر آئے کہ کرپشن اور مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے، ان ایشوز پر بیٹھ کر بات ہو تو سمجھ میں آتا ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ اب 2سال ہوگئے ہیں گھر جاؤ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5سال پورے کیے ہمیں بھی کرنے دو۔ دسمبر تک حکومت کے جانے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک پالیسی میں 3گنا زیادہ کارکردگی دکھانا ہوگی، اسلامی ممالک سے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں۔ مسلم امہ میں ایک ٹکرا کی صورتحال کو ختم کرنا چاہئے۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -