آلودگی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہر شہری کی قومی ذمہ داری، زرتاج گل

آلودگی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہر شہری کی قومی ذمہ داری، زرتاج گل

  

سیالکوٹ (آئی این پی)  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بے شمار چیلینجوں کا سامنا ہے جس میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی بھی شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہر شہری کی انسانی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے گلی، محلوں، بازاروں اور شہر کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ملک بھر سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلین اینڈ گرین پاکستان کے چیمپئنز اشفاق نذر،ڈاکٹر اکرم شہزاد،حسینا حسین،بلقیس ریحانہ اور عاقل زمان سے گفتگو کے دوران کیا وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم کی صاف ستھرا سرسبز پاکستان مہم کا حصہ بن کر ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے والے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔کلین گرین پاکستان چیمپئن اشفاق نذر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو خوبصورت صاف ستھرا سرسبز اور باوقار ملک بنانے کیلئے ہمیں متحد ہوکر اپنے مذہبی،قومی اور انسانی فرائض کی ادائیگی کرنا ہوگیا.شفاق نذر گھمن نے وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل کو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے کئے گئے اقدامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے ہم حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -