کیمرون، دہشتگردوں کی سکول میں کلاسوں کے اندر فائرنگ، 6بچے ہلاک، 8زخمی 

کیمرون، دہشتگردوں کی سکول میں کلاسوں کے اندر فائرنگ، 6بچے ہلاک، 8زخمی 

  

  کیمرون(آئی این پی) افریقی ملک کیمرون کے ایک سکول میں فائرنگ سے 6بچے ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیمرون کے جنوب مشرقی علاقے کومبا میں پیش آیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے کیمرون میں بچوں کے ایک سکول کے اندر فائرنگ کی گئی جس میں سکول کے 6بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کلاسوں میں داخل ہو کر طلبا پر فائرنگ کی اور متعدد طلبا نے سکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جس میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12سے 14سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکول پر فائرنگ علیحدگی پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

طالبعلم ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -