فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے، طاہر اشرفی
اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے دنیا کے امن پسندوں اور ایک ارب 70 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کی توہین کی ہے،رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انسا نیت کیلئے امن، سلامتی، رواداری و محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں قیامت تک کیلئے پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا ئے گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے عمل سے دنیا کے اندر بین المذاہب مکالمہ، رواداری کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین کو فوری طور پر اس پر اقدامات اٹھانے چاہئیں،پاکستان کے مختلف مذاہب کے قائدین لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان نے فرانسیسی صدر کے متشددانہ موقف کیخلاف آواز بلند کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
طاہر اشرفی