پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری  فورم کا2روزہ سیمینارآج ہوگا

پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری  فورم کا2روزہ سیمینارآج ہوگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان و افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی روابط، خطے کی معاشی ترقی و خوشحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  نے پاکستان افغانستان تجارتی و سرمایہ کاری فورم کے دور روزہ اجلاس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ قومی اسمبلی سے جاری ہونے والے بیان کے تحت سیمینا ر (آج)پیرکو اسلام اآباد میں شروع ہو گا جس  میں پاکستان اور افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ، تجارتی وفود، اعلیٰ حکومتی عہداران، متعلقہ وزارتوں کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ دوروزہ سیمینا ر میں دوطرفہ تعاون کے لیے نئی راہیں ہموا رکرنے کے مواقع اور اسلام آباد اور کابل کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لیے امور کو زیر غور لایا جائے گا۔قومی اسمبلی کو اس سیمینار کے انعقاد میں یوایس ایڈ کا تعاون حاصل ہے جو خطے میں رابطہ کاری اور اشتراکیت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 

دو روزہ سیمینار

مزید :

صفحہ اول -