سعودی ائیرلائنز کا نومبر سے بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان

سعودی ائیرلائنز کا نومبر سے بین الاقوامی پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے نومبر سے اپنی بین الاقوامی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کیلئے اپنی پروازیں چلائے گی۔سعودی ائیرلائنز نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔البتہ اس نے مئی میں سعودی حکومت کے فیصلے کے بعد اندرون ملک اور ستمبر میں جزوی طور پربین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں اور صرف مخصوص بین الاقوامی شہروں کیلئے پروازیں چلائی جارہی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ائیرلائنز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، لندن، میڈرڈ اور پیرس سمیت متعدد یورپی شہروں کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔وہ واشنگٹن کیلئے فی الحال ہفتے میں ایک پرواز چلائیگی۔پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے علاوہ عمان، ابوظبی، بحرین، بیروت، کویت،ڈھاکا، گوانگ ژو،جکارتہ، کوچی، منیلا،بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر ممبئی کیلئے بھی سعودی فضائی کمپنی اپنی پروازیں بحال کررہی ہے۔

سعودی ائیرلائنز

مزید :

صفحہ اول -