چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید  نے آج اجلاس طلب کرلیا 

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید  نے آج اجلاس طلب کرلیا 

  

 اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آج پیر کو اعلی سطح کا  اجلاس طلب کرلیا ہے۔ترجمان نیب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  آج  طلب کیے گئے اجلاس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویڑن سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور ہو گا۔ عدالتوں میں نیب مقدمات کی بھرپور انداز میں پیروی کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق نیب کے تمام بیوروز کی کارکردگی میں مزید بہتری کے اقدمات بھی زیر غور آئیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب ڈی جیز نیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔

نیب اجلاس

مزید :

صفحہ اول -