اپوزیشن کے ٹو پر بھی چڑھ جاتے تو این آر او نہیں ملے گا، نواز شریف کا سیاسی وجود نہیں رہا: فیاض چوہان 

        اپوزیشن کے ٹو پر بھی چڑھ جاتے تو این آر او نہیں ملے گا، نواز شریف کا ...

  

 لاہور (آئی این پی)  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ کے ٹو کے پہاڑوں پر چڑھ جائیں تو بھی این آر او نہیں ملے گا، بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی، حقیقت میں نواز شریف کا کوئی سیاسی وجود نہیں رہا، مریم نواز کا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کینہ، بغض اور غصہ ان کے لب و لہجے میں ہے،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہی عوام کو سڑکوں پر نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ستمبر میں این آر او لینے کے لیے آخری ملاقات کی اور این آر او ملنے سے انکار پر انہوں نے پی ڈی ایم بنا لی۔ انہوں ں ے کہا کہ میں دعوی سے کہتا ہوں نواز شریف کی سالگرہ 25 دسمبر کی نہیں ہے، نواز شریف سپنوں میں ہیں اور اب سپنوں میں ہی رہیں گے۔ جعلی ڈگریوں اور قطری خط کے بعد کیپٹن (ر)صفدر کا ڈرامہ بھی سامنے آ گیا۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں نواز شریف کی تقریر نہ کرواکر اچھا کیا جبکہ آج بھی بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے خود کو پیچھے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلز پارٹی کی سیاست مزید خراب ہو گی۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -