کوئٹہ، سبزی منڈی زور دار دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی 

کوئٹہ، سبزی منڈی زور دار دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 10سے زائد زخمی 

  

 کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقعہ سبزی منڈی میں زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی میں زوردار بم  دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شاہ نواز ولد امیر بخش،خیر اللہ ولد جمال خان اور حاجی آزاد خان ولد مہراب خان جاں بحق جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ،عبدالحمید ولد محمد ظاہر سمیت دیگر زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق دھماکہ خیز ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکا سے پھٹ پڑا دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

کوئٹہ دھماکہ 

مزید :

صفحہ اول -