اورنج ٹرین منصوبہ، پاک چین باہمی تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل: چینی میڈیا 

اورنج ٹرین منصوبہ، پاک چین باہمی تعاون کا ایک اور اہم سنگ میل: چینی میڈیا 

  

  اسلام آباد(آئی این پی) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کام سے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ سمجھا جاتا ہے روانی کیساتھ پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے تحت یہ پاک چین باہمی تعاون کے ساتھ لوگوں کے حالات زندگی کو فروغ دینے کیلئے ایک اور تاریخ ساز منصوبہ ہو گا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین ایک ایسا منصوبہ ہے جو لاہور میں انٹر سٹی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعمیر کیا گیا۔مجموعی طور پر نقل و حمل کے اس نئے منصوبے سے مقامی آبادی اور ماحول دونوں میں مدد ملے گی۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی کے ساتھ اس منصوبے سے فضائی آلودگی میں کمی اور وقت کی بچت ہو گی۔ یہ ٹرین خواتین اور دیگر معذور معاشرتی دھڑوں کو بھی محفوظ سفر فراہم کرے گی۔ مزید برآں اس منصوبے سے شہر کی بگڑتی ٹریفک صورتحال کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی میڈیا

مزید :

صفحہ اول -