پاکستان کی قانونی کوششیں دیگر ممالک کیلئے مثال بن چکی ہیں، حماد اظہر

  پاکستان کی قانونی کوششیں دیگر ممالک کیلئے مثال بن چکی ہیں، حماد اظہر

  

اسلام آباد(آئی این پی)   وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کیلئے مثال بن چکی ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، ان میں سے ایک پاکستان کیلئے زیادہ چیلنجنگ ہے جو جامع بھی ہے، پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التوا قانون کو پاس کیا، پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا۔ حکومت اب ان قوانین پر عملدرآمد کے لیے عمل پیرا ہے، ان قوانین کے موثر اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -