وزیردفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

   وزیردفاع سے ترک ہم منصب کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

  

  اسلام آباد(آن لائن) ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے دفاعی وفد کے ہمراہ وزیردفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔وزیردفاع پرویز خٹک نے دونوں اسلامی برادرممالک کے مابین تعلقات کوتقویت دینے کیلئے ترکی کے دفاعی وفد کے دورے کو سراہااور کہا کہ صدررجب طیب اردوان ایک ویژنری رہنما اورپاکستان کے مخلص دوست ہیں۔کشمیرکے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن اورخطے کے استحکام کیلئے ایک اہم کردارادا کیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین مشقوں سے دونوں ریاستوں کی صلاحیتوں اور دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا۔پاکستان ترکی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی فوجی ڈائیلاگ(HLMDG) کے آئندہ15ویں راؤنڈ میں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔ترکش وزیر دفاع نے کہا پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے۔پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -